مفتی غلام نبی جماعتی علم و حکمت کا مینارہ نور تھے: پیر علی سجاد، داؤد رضوی

Feb 13, 2023

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)علامہ مفتی غلام نبی جماعتی مرحوم علم و حکمت کا مینارہ نور تھے،آپ نے ہزاروں علماء تیار کئے علمی مقام بہت بلند تھا،اسلام کی صداقت و حقانیت کا پیغام اندرون،بیرون ملک پہنچایا اور قوم کی راہنمائی کی،مرحوم کی دینی،علمی،روحانی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی،علماء کرام اسلامی معاشرے کیلئے ابر کرم کی حیثیت رکھتے ہیںان خیالات کا اظہار علماء و مشائخ نے مرکزی جامع مسجد ٹھیکیداروں میں ختم قل کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی،پیرسید وسیم الحسن شاہ نقوی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،علامہ پیر محمد خالد حسن مجددی،مولانا حافظ محمد رفیق قادری،علامہ حافظ محمد احمد رضا مصطفائی،الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید محمد یوسف شاہ،مولانا محمد حنیف چشتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،علامہ حافظ نور احمد،پیرسید کرامت علی شاہ بخاری،حافظ گلزار احمد انجم،مدثر قادر صباح،پیرسید شبیر حسین شاہ،قاری محمد اعظم چشتی،قاری سعید احمد ارشد،حافظ خرم شہزاد جماعتی،پروفیسر عبدالرحمان جامی،پیرسید غلام مصطفٰے گردیزی،پیرسید مختار حسین گردیزی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں