لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق انٹرنیشنل کرکٹر منصور رانا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا ۔منصور رانا کو ڈائریکٹر قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ سی ای او عاطف رانانے کہا کہ منصور رانا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ سی او او ثمین رانا نے کہا کہ منصور رانا کی تقرری قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر کے امیج کو مزید بہتر بنانے میں معاونت کرے گی۔منصوررانا نے کہا کہ اس نئے رول میں لاہور قلندرز کیساتھ جڑنا اعزاز کی بات ہے۔منصور رانا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2019 جنوری 2023 تک منیجرکر عہدے پر فائز رہے ۔وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائض رہے۔