لاہور(سپورٹس رپورٹر) حمزہ علی رضوان نے پہلی چوہدری نذیر احمد میموریل پنجاب جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں چار ٹائٹل اپنے نام کر لئے۔حمزہ علی رضوان نے زوہیب افضل ملک کو 7-5، 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے ٹائٹل کا تسمہ مکمل کیا جب انہوں نے شاہد زاہد کے اتھ شراکت داری کرتے ہوئے بوائز انڈر 18 ڈبلز فائنل میں اسماعیل احمد اور زوبیب افضل ملک کو 8-4 سے زیر کیا۔ حمزہ نے بوائز انڈر 14 کے فائنل میں زوہیب افضل ملک کو 8-3 سے ہرا کر ٹائٹل کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انہوں نے چوتھے ٹائٹل کا دعویٰ اس وقت کیا جب انہوں نے زوہیب افضل ملک کیساتھ مل کر انڈر 14 ڈبلز فائنل میں عبدالرحمن اور ہاجرہ سہیل کو شکست دی۔بوائز/گرلز انڈر 10 فائنل میں مصطفیٰ عزیر رانا نے معاذ شہباز کو 6-2 سے شکست دی۔ بوائز/گرلز انڈر 8 میں احسن باری نے گولڈ میڈل، دانیال افضل ملک نے سلور میڈل اور مرتضیٰ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ بوائز/گرلز انڈر 6 میں شہریم عمر نے گولڈ میڈل، ممنون باری نے سلور میڈل اور میاں مراد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ بیگنرز سٹیج کیٹیگری میں سیمی بن انوش نے گولڈ میڈل، ارحم احمد نے سلور اور ریام شہریار ارشد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی عاصم الحق قریشی اور آئی ٹی ایف سینئرز چیمپئن راشد ملک نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔