لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کے دو چھکوں کے بعد پاکستان کی افغانستان کے خلاف ناقابل یقین فتح پر تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے بعد آئندہ ماہ شارجہ سٹیڈیم پاکستان اور افغانستان کے تین ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل کی میزبانی کریگا تاہم اس بار شارجہ سٹیڈیم میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے تماشائیوں کو الگ الگ انکلوژر میں بٹھانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق تماشائیوں کیلئے ضابطہ اخلاق بھی بنایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئیگا۔پولیس کے علاوہ پرائیویٹ سکیورٹی تماشائیوں کو کیمروں کی مدد سے کنٹرول کرے گی اور تماشائیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائیگی۔