چولستان جیپ ریلی میں حادثہ، 4 افراد زخمی‘ایک کی حالت تشویشناک


لاہور+بہاولپور (سپورٹس رپورٹر+نامہ نگار) 18 ویں چولستان جیپ ریلی کے مقابلوں کے آخری روز ریس میں شامل گاڑی سے کیری ڈبہ ٹکرا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کیری ڈبے میں سوار 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دل وش سٹیڈیم سے 2 کلومیٹر دور ریسنگ ٹریک پر پیش آیا، جس میں جیپ ڈرائیور ملک جمال اور نیوی گیٹر حادثے میں محفوظ رہے۔بہاولپور میں جاری ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں 37 گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہو گئیں۔کوالیفائنگ رائونڈ کے فاتح زین محمود سب سے پہلے ٹریک سے روانہ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر فیصل شادی خیل اور تیسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان کو فلیگ آف کیا گیا ہے۔جیپ ریلی کے آخری روز خواتین کیٹیگری کے مقابلے بھی منعقد ہوں گے۔جیپ ریلی میں 4 خواتین اپنی ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...