ہم ترکیہ اور شام کے متاثرین کیساتھ ہیں ایم ڈی طاہر جرال


 کھڑی شریف جاتلاں(  نامہ نگار )  سماج دوست شخصیت سنیر نائب صدر کشمیر انٹرنیشنل ریلیف فنڈ کمیونٹی ہسپتال   ایم ڈی طاہر جرال  نے  گورننگ باڈی کے  ماہانہ اجلاس میں کہا کہ فلاحی  ادارے اور سماجی کارکن قوم کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہسپتال اور کڈنی ڈائلاسز سنٹر جاتلاں مستحق خواتین و حضرت کے فری علاج و معالجہ میں پیش پیش ھے مخیر حضرت کے تعاون سے غریبوں ناداروں کے لیے بالکل ادویات اور علاج معالجہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ایم ڈی طاہر جرال نے ڈونرز حضرت کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیرٹی ادارہ ان شا اللہ دن بدن بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں کی طرف گامزن ہے ہم اپیل کرتے ہیں کہ شہری اس کے ساتھ تعاون کریں ، بعد ازاں  اجلاس میں ایم ڈی طاہر جرال کی تحریک پر برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے مسلمان بھائیوں اور بہنوں بچوں بزرگوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن