کامران شاہد کی ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا 

اور لائن 
سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بنائی گئی 
سکرپٹ ، ڈائریکشن  اور سینما ٹوگرافی کہیں کمی نظر نہیں آئی 
نو گانوں پر مشتمل اس فلم کا میوزک معروف بانسری نواز باکر عباس نے ترتیب دیا ہے
زوالفقار علی بھٹوکا عدنان جیلانی نے اور شیخ مجیب الرحمان کا کردار محمود اسلم نے اداکیا ہے
فلم کا ٹیکنیکل کام ہالی وڈ سے کروایا ہے ،میں نے تاریخ کو تروڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا ڈائریکٹر 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عنبرین فاطمہ 
نامور صحافی کامران شاہد نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں بطور ڈائریکٹر فلم ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔ ٹریلر لانچ میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی ، حفیظ اللہ نیازی، اینکر پرسن منیب فاروق ،ارشاد احمد بھٹی،چیئرمین فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن چوہدری ذوالفقار مانا،ڈائریکٹر شہزاد رفیق،راشد خواجہ،عباس تابش سمیت فلم میں نمایاں کردار اداکرنے والے سہیل احمد ،محمود اسلم،شفقت چیمہ ،شمعون عباسی اور میکال ذوالفقار نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض فاروق حسن نے انجام دیئے۔اس موقع پر حاضرین کو خصوصی طور پر فلم کے ٹریلر کے ساتھ باراں منٹ کے سینز بھی دکھائے گئے۔ جسے دیکھنے کے بعد ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔فلم میں میکال ذوالفقارکے مقابل سعدیہ خان نے ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے ، اس فلم کے مصنف خود کامران شاہد ہی ہیں۔’’ہوئے تم اجنبی‘‘ سقوط ڈھاکہ کے پس منظر میں بنائی گئی ہے جبکہ فلم میں رومانوی کہانی کو دلچپسپ فلیش بیک میں دکھایا گیا ہے۔ فلم کا میوزک معروف بانسری نواز باکر عباس نے ترتیب دیا ہے۔ عموما فلموں میں چھوٹے یا چند سینز والے کردار کسی بھی آرٹسٹ سے کروا لئے جاتے ہیں لیکن کامران شاہد نے اپنی فلم میں چاہے کسی کا ایک بھی سین ہے کے لئے بھی اچھے آرٹسٹو ں کا انتخاب کیا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے کردارکے لئے انہو ں نے عدنان جیلانی جیسے سینئر آرٹسٹ کا انتخاب کیا۔ فلم کا ٹیکنیکل کام ہالی وڈ سے کروایا گیا ہے۔فلم میں 9گانے شامل کئے گئے ہیں، ٹائٹل سانگ علی ظفر کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جو معروف شاعر عباس تابش نے لکھا ہے۔ فلم پاکستان بھر میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے جسے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کامران شاہدنے کہا کہ میں نے وہی کچھ دکھایا ہے جو تاریخ میں موجود ہے ، گو کہ نصابی کتابوں میں بہت سارے حقائق کو مسخ کیا گیا ہے لیکن میں نے وہی دکھایا ہے جو ہوا ،اب جو ہو چکا ہے ہم اسکو تبدیل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی بتایاکہ آئی ایس پی آر نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے، میں نے ہر کردار کے لئے آرٹسٹ کا چنائو بہت سوچ بچار کے بعد کیا۔اداکار سہیل احمد جنہوں نے اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر کردار کیا ہے انہوں نے کہا کہ کامران شاہد ایک بڑے باپ کا بیٹا ہے گو کہ دونوں کی فیلڈ مختلف ہے وہ اداکار تھے یہ ڈائریکٹر ہیں لیکن کامران نے فلم بنا کر باپ کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ میں نے اس فلم میں الگ کردار کیا ہے شائقین دیکھیں گے تو وہ محسوس بھی کریں گے۔ فلم کے ہیرو میکال ذوالفقار نے کہا کہ اس فلم میں نو گانے ہیں جن کا میوزک کمال ہے ۔میوزک یقینا سننے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرلے گا ۔ سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ کامران شاہد کو اللہ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ جو بھی کام کرتے ہیں وہ اس میں کامران ہوتے ہیں۔ فلم کاٹریلر اور فنکاروں کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان میں ایسی فلمیں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہی۔کامران شاہد کی یہ فلم رومانٹک ہے اس میں وہ سب کچھ ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے اس فلم کے ذریعے تاریخ کا قرض اتارا ہے۔اداکارسہیل احمد نے کہا کہ میں فلم میں ایک منفرد کردار میں نظر آؤں گا کامران شاہد کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔محمود اسلم،شفقت چیمہ،شعمون عباسی اور میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ کامران شاہد کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خوب مزا آیا۔یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد سینئر شوبز صحافیوں نے تبصرہ کیا ، سینئر فوٹوگرافر رفیق مغل نے کہا کہ مختلف موضوع ہے ایسے موضوع پر پہلے کبھی فلم نہیں بنائی گئی ۔ ٹریلر دیکھ کر لگا نہیں کہ یہ کامران شاہد کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے۔ ٹیکنالوجی کا بہت اچھا استعمال کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی وقار اشرف نے کہا کہ فلم میں بنگلہ دیش کو موضوع بنایا گیا ہے ،شیخ مجیب کا کردار اور ماحول جو بنایا گیا ہے اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اشفاق حسین نے کہا کہ اس فلم کا میوزک باکمال ہے، اس سے پہلے جتنی بھی فلمیں آئی ہیں چاہیں وہ ایک کروڑ کی ہو یانو کروڑ کی ان میں اتنی بڑی تعداد میں گانے نہیں رکھے گئے ۔ آڈینز فلموں میں میوز ک کی کمی کو محسوس کررہی تھی جس کو کامران شاہد نے محسوس کرتے ہوئے فلم میں بڑی تعداد میں گانے رکھے ہیں اہم بات یہ ہے کہ فلم کا میوزک معروف بانسری نواز باکر عباس نے ترتیب دیا ہے۔ ظہیر شیخ نے کہا کہ میں نے فلم کا ٹریلردیکھا نہیں لیکن سنا ہے کہ ایک کمال کی کوشش کی گئی ہے ۔ قاسم ارشد نے کہا کہ پہلے سین کے بعد جب فریم کھلا تو یونیورسٹی اور پھر لواسٹوری کا آغاز اور پھر بنگلہ دیش کا اعلان، سب بہت خوبصورت انداز میں دکھا گیا ہے یقینا پوری فلم دیکھ کر شائقین محظوظ ہوں گے۔ کچھ سینز دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جس طرح کے جہازاور ٹیکنالوجی اس میں دکھائی گئی ہے اُس وقت ہمارے پاس ہوتی تو یقینا ہم اکہتر کی جنگ نہ ہارتے۔ عمران راج نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کتابوں سے کافی دور ہے کامران شاہد نے تاریخ کے اہم واقعات کو دو ڈھائی گھنٹوں میں سمویا ہے جو کہ یقینا قابل تعریف ہے۔ قربان پرنس نے کہا کہ فلم میں ایکشن اور رومینس کا خوبصورت امتزاج ہے ۔ ٹھاکر لاہوری نے کہا کہ ہم نے ریاض شاہد کو تو نہیں دیکھا لیکن کامران شاہد کو دیکھا ہے ٹریلر دیکھ کر محسوس ہوا ہے کہ کامران شاہد نے ڈائریکشن اور رائٹنگ میں کمال کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 


 final 

ای پیپر دی نیشن