سانگلہ ہل: لیگی رہنما جاوید انور کی پوتی کی شادی کی  تقریب ‘ برجیس طاہر سمیت سیاسی شخصیات کی شرکت

Feb 13, 2023


 سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد جاوید انور بھٹی کی پوتی اور امجد جاوید بھٹی کی صاحبزادی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئیں،شادی کی تقریب مقامی شادی ہال میں ہوئی،جو سیاسی اجتماع بن گئی،جس میں سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت  بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری عاصم رندھاوا،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محمد حنیف گواسکر، لیگی رہنما میاں کاشف علی بھٹی چوہدری محمد انیس،چوہدری علی اشرف ودیگرکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں