سمندری (نامہ نگار) مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے اندرون شہر اور گرد نواح میں پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی پمانوں میں ہیرا پھیری اور دیگر بے ضابطگیوں پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا۔ شادی ہالوں کے معائنہ پر ون ڈش کی خلاف ورزی پر 3 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے وزٹ کے مو قع پر ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے درپیش مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مریضوں کو طبی وسائل فراہم کرنے میں کوشاں ہے اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کریں اگر پھر بھی ان کے مسائل حل نہ ہو رہے ہوں تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔