شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+نمائندہ خصوصی) سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے نرسنگ سٹاف نے بھی سیلاب سے متاثر مصیبت زدہ افراد کے لیے دو لاکھ روپے ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کروا دئیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نرسنگ سپریٹنڈنٹ آسیہ کی ہدایت پر نرسز اسٹاف نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے اپنی تنخواہوں میں سے دو لاکھ روپے جمع کیے اور ایدھی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کیے تاکہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کر سکیں اس موقع پرنرسنگ سپرٹینڈنٹ آسیہ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں جن کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ شدید سردی کے موسم میں وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزرانے پر مجبور ہیں
. انچارج ایدھی سینٹر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ ایدھی رضا کار سیلاب زدگان کی بحالی میں پوری محنت سے کام کر رہے ہیں مخیر حضرات اپنے عطیات ایدھی فاؤنڈیشن میں جمع کروا کر کارے خیر کا حصہ بن سکتے ہیں۔