ترکیہ ‘شام میں انسانی جانی ومالی نقصان پر رنجیدہ ہیں:عقیل اسلم


پتوکی ( نامہ نگار) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما چوہدری عقیل اسلم آرائیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر ہم رنجیدہ ہیں جس طرح پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے متاثرہ لوگوں کی کھلے دل سے مدد کی گئی اس سے بھی بڑھ کر ہم ترکیہ اور شام کے لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لئے ہم ان کے ساتھ ہیں مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادارانہ تعلقات ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھر پور مدد کریں تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن