کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی اپنائی جائے، ڈاکٹر اسداللہ حقانی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا ہے کہ کفایت شعاری اور سادگی کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ ملک کو اس مشکل معاشی صورتحال سے نکالا جاسکے،حکومت کی طرف سے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالنا نا مناسب ہو گا،یہاں سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر اسد اللہ حقانی نے کہا کہ حکومت عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالے عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ان کے لیے دو وقت کی روٹی پوری کر نا مشکل ہو رہا ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے ایسے میں حکومت کی طرف سے مشکل وقت کا اعلان اور قوم سے قربانی کا مطالبہ کسی صورت درست نہیں ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے وی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جائے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کیا جائے اور مالی معاملات میں شفافیت لائی جائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا کا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن