بار اور بنچ میں مثالی تعاون ورکنگ ریلیشن قائم کی جائے گی،فیصل نیازی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)  ضلعی بار ایسو سی ایشن راولپنڈی کے صدر فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ وکلاء نے جس اعتمادپر کامیابی سے ہمکنار کرایا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش رہیں گے، وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کر دیں گے، آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے کام کریں گے،بار اور بنچ میں مثالی تعاون ورکنگ ریلیشن قائم کی جائے گی، ’’نوائے  وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان نئے وکلاء کے مسائل حل ہوں گے چیمبرز کی کمی کا مسئلہ بھی طے کریں گے خواتین وکلاء  کے تمام مسائل کو ترجیح رکھا جائے گا تمام اقدامات میرٹ پر ہوں گے، فیصل خان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء  نے جس اعتماد کا ظہار کیا وہ قابل تحسین ہے ان کی امیدوں کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے، مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ضلع کچہری میں صفائی کی جانب توجہ دیں گے، حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے سیکورٹی کیلئے پولیس افسران سے میٹنگ کر رہے ہیں، کچہری میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ زیر غور ہے جلدمکمل کرلیں گے، صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پارکنگ ایک بڑ ا مسئلہ ہے متعلقہ حکام سے مل کراس کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، نئے آنے والے اور جو نیئر وکلاء  کیلئے مختلف روکشاپ منعقد کرائی جائیں گی جس میں سنیئر وکلائ￿  کو دعوت دیں گے جو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے جن سے راہنمائی حاصل ہو سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن