ویلنٹائن ڈے پر حکومت پابندی عائد کرئے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک 


کراچی (کامرس رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلامی آئیڈیالوجی کو عام کرنا ہوگا حکومت بے حیائی کی روک تھام کیلئے کام کرئے ،ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے خلاف اور نئی نسل کو اسلام سے دور کرناہے،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسول ﷺ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں ،علماء حق ویلنٹائن ڈے کے خلاف فتوے دیں،عالم اسلام کے مسلمانوں کو بے حیائی میں دھکیل کر اسلامی اقدار اور معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے ،حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر پورے ملک میں پابندی عائد کرئے ،اسلامی نظریات کے خلاف یہود  ونصاریٰ کی ہرسازش کو ناکام بنائیں ،وفاقی وزیر داخلہ ویلنٹائن ڈے منانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کریں ،پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے یہاں یہود ونصاریٰ کا ایجنڈا نافذ ہونے نہیں دینگے ،پاکستان سنی تحریک کے تحت ملک بھر میں 14فروری کو یوم حیاء کے طور پر منایا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو اختیار کرنے سے مسلمانوں کا اخلاقی مورال بلند ہو گا،اسلامی تہذیب نے پوری دنیا کے انسانوںکو جینے کا ڈھنگ سیکھایا ہے،نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاریٰ کا کلچر اختیار کرنے کی بجائے اسلامی روایات سے محبت کریں ،اسلامی ثقافت اور اقدار کو پس پشت ڈالنا  قہر الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔علماء کو چاہئے کہ وہ بھی عوام میں اسلامی کلچر اور تہذیب اختیار کرنے کی تلقین کا درس دیں ،بہتر معاشرے حیاء کے پیکر ہوتے ہیں ،ویلنٹائن یہودیوں کا طریقہ اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے جسے مسترد کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن