کراچی (کامرس رپورٹر ) غریب ونادار مریضوں کا علاج اور ادویات کی فراہمی لائق تحسین اقدام ہے، ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی اور ڈاکٹر حسیب نواز چائلڈ کیئر فائونڈیشن کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ یہ باتیں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے گلشن سرجانی فیز 2میں کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن کے زیرسرپرستی منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے افتتاح اور دورے کے موقع پر کہیں ۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں میں غربت کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ایسے میں مخیر کا ان مریضوں کے لئے فری چیک اپ اور ادویات فراہم کرنا جو بڑے ہسپتالوں میں اپناعلاج معالجہ نہیں کرواسکتے ایک انتہائی لائق تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیومن ہیلپ ویلفیئر کی فلاحی وامدادی سرگرمیاں قابل تقلید ومبارکباد ہیں۔ اس موقع پر کچی آبادیز اینڈ گوٹھ فیڈریشن (کاگف ) کے تاحیات چیئرمین اور میڈیکل کیمپ کے روح رواں پیر احمدعمران نقشبندی، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کے ایم سی ڈاکٹر حسیب نواز، یوسی 9کے نومنتخب وائس چیئرمین علی حسن بروہی، جنرل کونسلر امام بخش برہ، پی پی پی رہنماحمیدمیمن، کیمپ آرگنائزر سرحفیظ اللہ ہادیہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شکیل قاسمی، سمیع شیخ، وسیم قریشی، ملک شکیل احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔