مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ریئسی میں 5.9 ملین ٹن لیتھیم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقہ ریئسی میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے، یہ دھات الیکٹرانک گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔بھارتی حکومت نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں پہلی بار لیتھیم کے ذخائر دریافت کئے گئے ہیں، بھارتی حکام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم بہترین کوالٹی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عام گریڈ کا لیتھیم 220 پارٹس فی ملین کا ہوتا ہے جبکہ جموں و کشمیر میں دریافت ہونے والا لیتھیم 550 پارٹس فی ملین گریڈ کا ہے۔