الیکشن کمیشن جب کہےگا انتخابات کروا دیں گے : نگران وزیراعلیٰ پنجاب

نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن جب کہے گا پنجاب میں انتخاب کروادیں گے ، انتخاب کی تاریخ الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کےدرمیان معاملہ ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے ایوان وزیراعلی میں سینئر صحافیوں نے ملاقات کی، ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کرانا ہے اور اس کے بعد گھر جانا ہے، الیکشن کمیشن جب انتخاب کے لئے کہے گا ہم الیکشن کرائیں گے، الیکشن کمیشن چاہے دس دن بعد کہے یا مہینے بعد کہے ہم الیکشن کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب کی تاریخ گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کا معاملہ ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ غیر جانبداری سے پنجاب میں الیکشن کروائے جائیں، عام انتخابات کروانے کیلئے فنڈز وفاقی حکومت نے فراہم کرنے ہیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے پنجاب حکومت نے کوئی پالیسی نہیں بدلی، افغان مہاجرین کو پنجاب میں رکھنے کی کوئی نئی اجازت نہیں دی، انہوں نے کہا کہ فی الحال پنجاب کابینہ میں توسیع کا کوئی منصوبہ نہیں۔ جیل بھرو تحریک کے حوالے سے سوال پر نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس بارے کابینہ حتمی پالیسی طے کرے گی، جو بھی قانون کی خلاف ورزی کر ے گا ایکشن ہوگا ،قانون سب کے لئے برابر ہے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ، الیکشن کمیشن گورنر پنجاب سے کل ملاقات کرے گا ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو خط لکھ دیا

ای پیپر دی نیشن