الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے: پرویز الٰہی

سابق وزیر اعلیٰ پنجابچودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کی تاریخ میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین کی بالادستی کے ساتھ کھڑی ہے. آئین شکنی برداشت نہیں ہوگی. الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری شیڈول جاری کرے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ کے معاملے پر فٹ بال کھیلنا بند کرے.کسی کو آئین پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ قوم سب دیکھ رہی ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے کس طرح خوفزدہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن