کامونکی (نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ پر ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو کر موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گذشتہ صبح گوجرانوالہ کا شان اور ارسلان لاہورائیر پورٹ جارہے تھے جی ٹی روڈ مین بازار کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار بے قابو ہوکر آگے جانے والی موٹر سائیکل اور کیری ڈبہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دونوں لڑکے اور موٹر سائیکل سوار رجب اْسکی ماں خالدہ اور باپ شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔