حافظ آباد: میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز سینٹری ورکرزدو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

Feb 13, 2024

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)میونسپل کمیٹی کے ڈیلی ویجز سینٹری ورکرز نے گذشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف جھاڑواٹھا کر ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کے آفس کے گھیرائو کا اعلان کردیا۔ اس سلسلہ میںسی بی اے یونین کا ہنگامی اجلاس چیئرمین اسحاق کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں سینٹری ورکرز نے شرکت کی۔ گذشتہ دوماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انکے خاندان فاقہ کشی میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔متعلقہ افسران کی جانب سے اس سلسلہ میں کچھ نہیں کیا جارہاہے ۔ متاثرہ سینٹری ورکرز نے کہا کہ اگر انہیں تین دن کے اندر تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو وہ جھاڑو اٹھا کر ڈپٹی کمشنر آفس کا گھیرائو کرینگے۔

مزیدخبریں