گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر طیب بٹ کی سرپرستی میں جی ایم سی ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں ہسپتال انتظامیہ اور وائے ڈی اے کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے لیبر روم اور او پی ڈی کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تب تک ہڑتال جاری رہے گی۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر نعمان شاہد کی بلا جواز ٹرمینیشن کو فی الفور کینسل کیا جائے۔ شہر بھر سے آئے مریضوں نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کیخلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دن بدن بڑھتے ہوئے سنگین مسائل پر قابو پایا جا سکے۔