دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں:سلطان سرور گولڈن

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ میانوالی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، پنجاب پولیس کے جوانوں نے دہشت گردوں کا جس بہادری سے مقابلہ کیا اس پر قوم کو فخر ہے، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں گذشتہ شب 12سے 13 دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے میں پولیس ناکے پر تین اطراف سے حملہ کیا پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تمام دہشتگرد فرار ہوگئے تھے ان خیالات کااظہارانہوں نے گولڈن ہائوس میں صحافیوںسے گفتگوکے دوران کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...