شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کے علاقہ ملیاں کلا ں میں منشیات فروخت کرنے پر منع کرنے پر منشیات فروشوں نے ایک شخص احسان مسیح کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی ہیں بتایا جاتا ہے کہ شیخوپورہ کے دیہی اور شہری علاقوں میں منشیات فروش بے لگام ہو چکے ہیں اور شکایت کرنے پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر چپ کرایا جا رہا ہے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے اکثر منشیات فروش مقدمات درج ہوتے ہی عدالتوں سے ضمانتیں کرالیتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے بعض افسران ان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور ان کیخلاف درج ہونے والے مقدمات میں معمولی نوعیت کی دفعات لگائی جاتی ہے ۔