شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ الرحمان گارڈن میں مرغی کا گوشت خریدنے پر تلخ کلامی 2 افراد نے گولیاں چلا دی فائرنگ سے دکان میں موجود عمران اورافتخار زخمی ہوگئے نامعلوم ملزموںکو پکڑنے کے لیے تعاقب کرنے والوں پر ملزمان نے فائرنگ کردی گولیوں کی زد میں آکرعادل اوفیصل بھی زخمی ہوگئے جن میں سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیصل جان کی بازی ہارگیا پولیس کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت پر دکاندار کے ساتھ نامعلوم ملزموں کی تلخ کلامی ہوئی جو چلے گئے اورتھوڑ ی دیر بعد مسلح ہوکر آئے اورفائرنگ کردی جن کی تلاش جاری ہے۔