شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پندرہ روز سے زائد گزرنے کے باوجود تھانہ بی ڈویژن پولیس سب انسپکٹر ایف آئی اے کی چوری ہونے والی گاڑی اور ضروری فائلیں تلاش کرنے میں ناکام ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سب انسپکٹر ایف آئی اے رضوان اختر 16 جنوری 2024 کو کار اپنے گھر کے سامنے محلہ گلی ڈوگراں والی نزد جامع مسجد اہلحدیث کچہری روڈ شیخوپورہ کھڑی کرکے اندر چلا گیا جو رات کو چوری ہو گئی صبح دفتر جانے کیلئے گلی میں پہنچا تو گاڑی چوری ہوچکی تھی اس سلسلے میں تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کو درخواست دی گئی 15 روز سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پولیس گاڑی کو تلاش کرنے میں ناکام رہی رضوان اختر نے حکام بالا سے درخواست کی کہ میری گاڑی کو تلاش کیا جائے چوری ہونے والی گاڑی میں میری فائلیں ضروری کاغذات اور دستاویزات بھی موجود ہیں جن کے غائب ہونے سے مجھے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شیخوپورہ: کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس چوری ہونیوالی گاڑی برآمد نہ کراسکی
Feb 13, 2024