نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے کی ہٹ دھرمی برقرار ٹرینوں کی بوگیاں مزید کم کردی گئیں مسافر خوار متعدد مسافروں نے ٹکٹیں واپس کردیں مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق نارووال سیکشن پر چلنے والی نارووال پیسنجر کی چار بوگیاں مزید کم کردی گئیں جس سے لاہور جانے والے مسافروں کو شدید دشواری کا سامناکرناپڑا 14 بوگیوں کا رش تھا جبکہ پیسنجر کیساتھ صرف چار بوگیاں لگائی گئی تھیں جس سے مسافروں کو انجن اور ٹرین کی چھت پر سفر کرناپڑتا ہے خواتین بھی مردوں کے ساتھ رش میں پھنسی رہیں ۔ٹرین میں موجود ریلوے آفیشل نے بتایا کہ جان بوجھ کر بلاوجہ چار بوگیاں کم کردی گئی ہیں ۔