لاہور(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانیوالے کینیا کے ایتھلیٹ کیلون کپٹم ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 24سالہ کیلون کپٹم سمیت ان کے کوچ 36سالہ گرویس ہیکیزمانہ اور ایک اور شخص اتوار کی رات کو گاڑی میں جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔،کیلون اور ان کے کوچ گرویس ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ تیسرا شخص زندہ بچ گیا جسے سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئیں،رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی بے قابو ہونے کے بعد درخت سے ٹکرائی۔ واضح رہے کہ کیلون کپٹم لندن میراتھون کے بھی فاتح تھے۔
ورلڈ میراتھون میں ریکارڈ بنانیوالے ایتھلیٹ کیلون کپٹم ٹریفک حادثے میں ہلاک
Feb 13, 2024