لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو جو کئی سالوں سے پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں مزید وہ اس منصب پر فائز رہیں گے یانہیں، اس بات کا فیصلہ کل ہوجائے گا۔ توقع ہے کہ اس بار پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے نیا کپتان مقرر کیا جائیگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔ پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019 میں ہونے والے ایڈیشن میں ایک بار پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔