وفاق اور پنجاب میں حکومت (ن) لیگ ہی بنائے گی:پیر محمد حسنی رسول

فیروزوالہ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 145 یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر پیر محمد حسنی رسول ایڈووکیٹ نے کہا کہ   انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا پی ٹی آئی کے خلاف ساڑھے چار کروڑ ووٹ پڑا۔ عوام نے انتخابات میں ن لیگ کے ترقی کے ایجنڈے کو ووٹ دیا۔ ان شاء  اللہ وفاق اور پنجاب میں حکومت (ن) لیگ بنائے گی اور میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے جس کے بعد ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا سفردوبارہ شروع ہوگا عوامی مسائل کا خاتمہ پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے مربوط روڈ میپ مرتب کیا گیا ہے جس پر حکومت تشکیل دیتے ہی فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...