لاہور(نیوزرپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ یوم تجدید محبت ویلنٹائن ڈے کے نام پر بے راہ روی کو فروغ دیا جا رہاہے، بدقسمتی سے یہ فضول تہوارمغرب زدہ طبقے سے نکل کر ہمارے معاشرے میں سرایت کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کا اسلامی روایات سے کوئی تعلق نہیں،یہ خالصتا یہودیوں اور ہندوؤں کا تہوارہے۔ ہم مغربی تقلید میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ہمیں اپنے اسلامی تہوارجوش وخروش سے منانے کی توفیق نہیں ہوتی۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ ثقافتی اقدار کے تحفظ کیلئے وسیع پیمانے پر تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔