کابل : زیر زمین پانی کی سطح بلند رکھنے کے لیے 1220 کنویں کھودے گئے

Feb 13, 2024

کابل(  نوائے وقت رپورٹ )  افغانستان کی زارت پانی و توانائی نے کابل شہر میں 1,200 کنویں کھودنے کی خبر دی ہے۔وزارت کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کابل شہر کے مختلف علاقوں میں وزارت پانی و توانائی کے حکام نے گزشتہ دس ماہ کے دوران کابل شہر کے زیر زمین پانی کی سطح بلند رکھنے کے لیے 1220 کنویں کھودے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان کنوؤں میں بارشیں ہونے کی صورت میں ایک سال میں تقریباً 79 ہزار 177 کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جس کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی۔

مزیدخبریں