لاہور(خصوصی نامہ نگار )اسلام قبول کرنے سے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ صحابہ و صحابیات کی ناموس کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ حضرت امیر معاویہ اور انکے والدین کا جلیل القدر صحابہ میں شمار ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس ودیگر نے کہا شیر افضل مروت نے اپنی گندی سیاست کو چمکانے کیلئے حضور اکرمﷺ کی ساس اور صحابیہ حضرت ہند بن عتبہ کی گستاخی کر کے تمام اہل سنت کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ پارٹی چاہے کوئی بھی ہو لیکن کرسی کے ہوس میں حضرات صحابہ و صحابیات پر زبان درازی قابل قبول نہیں۔