لاہور(خبرنگار)عدلیہ بچاؤ کمیٹی کا اہم اجلاس میاں محمد حنیف طاہر سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی صدارت میں جنا ح لاونچ لا ہور ہائیکورٹ میں ہوا جس میں عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے بانی ممبر اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 172 سے آزاد امیدوار ملک احتشام الحسن،امتیاز رشید قریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاؤ کمیٹی‘ جلیل احمد خان اوٹھی سینئرایڈووکیٹ ،شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر،چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ،میڈم شمائلہ منظور ایڈووکیٹ،جنید احمد پراچہ ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی ۔ملک احتشام الحسن نے کہا جنرل الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے۔ ہماری ناکامی بھی اصل میں کامیابی ہے‘مدمقابل امیدوار میاں محمد اظہر کو ایم این اے‘ مصباح واجد ارائیں کو ایم پی اے اور سابق گورنر پنجاب سردار محمد لطیف خان کھوسہ کو بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔امتیاز رشیدقریشی میڈیا ایڈوائزر عدلیہ بچاؤ کمیٹی نے کہا اکثریتی پارٹی کو ایک سو چے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کرکے1971ء جیسے حالات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ ایسی سازش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیئے گئے:ملک احتشام الحسن
Feb 13, 2024