ڈنمارک میں قرآن مجید کی بیحرمتی ختم کرائی:حسین محی الدین قادری

Feb 13, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ڈنمارک نے مکالمہ، دلیل اور تدبر سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی روک تھام کا قانون منظور کروایا۔  آج ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ادبی تنظیم’’بزم منہاج‘‘ کی طرف سے ’’گفتار میں کردار میں اللہ کی برہان‘‘ کے موضوع پر  تقریری مقابلہ  سے خطاب کرتے  کیا۔ انہوں نے بتایا  ڈنمارک کے  نان مسلم   قرآن مجید کی بے حرمتی کرکے  مسلمانوں کی دل آزاری کرتے تھے۔  منہاج القرآن  کے ذمہ داروں نے ڈینش ترجمے والے 100 قرآن مجید مقامی آبادی  میں تقسیم  کیے‘نان مسلم نے اپنی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا تو ان کی رائے بدلنا شروع ہو گئی۔ پھر   مسلم کمیونٹی   کو جمع کرکے ڈنمارک حکومت کوقائل کیا گیاکہ قرآن مجید  کی توہین سے  دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہورہی ہے۔

مزیدخبریں