لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پتنگ بازی مشغلہ نہیں بلکہ خونی کھیل ہے۔ چند منٹ کی تفریح کسی کیلئے عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ پتنگ باری کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پتنگ بازی سے ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔دھاتی ڈور اور پتنگیں بنانے والوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
پتنگ بازی مشغلہ نہیں ، خونی کھیل ہے:ڈی آئی جی آپریشنز
Feb 13, 2024