پیپلزپارٹی کو عوام نے چاروں صوبوں میں مینڈیٹ دیا:نرگس فیض

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ جس طرح سے دن رات سندھ کے عوام کی میرے قائدین آصف علی زرداری،  فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری نے خدمت کی تھی یہ ان خدمات کا عملی اعتراف ہے کہ آج پیپلز پارٹی کو سندھ میں مخالفین کی جانب سے بنائے گئے انتخابی اتحاد جی ڈی اے کو عبرتناک شکست ہوئی اور پیپلز پارٹی کو سندھ میں دوتہائی اکثریت مل گئی ہے پیپلز پارٹی کو اس وقت عوام نے چاروں صوبوں میں مینڈیٹ دیا ہے اور عوام نے ثابت کیا ہے کہ چاروں صوبوں کی اگر کوئی جماعت ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...