لاہور (نیوز رپورٹر ) ممتاز دانشور،آ ل پاکستان کا لج فارمیسی ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحا ق میو نے کہاہے کہ ملک کو فوری پا ئیدار سیا سی استحکام کی ضرور ت ہے۔ پی ٹی آئی اور (ن) لیگ مل کر حکومت بنا ئیں اور ملک میں سیا سی اورمعا شی استحکام کیلئے دونوں جماعتیں اپنے سخت مؤ قف سے پیچھے ہٹیں۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے آ ل پاکستان کا لج فارمیسی ایسو سی ایشن کے وفد سے گفتگو کر تے کیا۔ انہو ں نے کہا انتخابات میں بڑی اکثریت حاصل کرنے پر ملک کو مو جودہ سیا سی اور معا شی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصا ف پرعا ئد ہو تی ہے۔ دو نو ںپار ٹیوں کی قیاد ت کو افہام تفہیم کا را ستہ اختیارکرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا پاکستان پہلے ہی غیر ملکی خطرات سے دو چار ہے ایسے میں دو نوںپار ٹیو ں اقتدار سے باہر رکھ کر بنایا گیا فارمو لازیادہ دیر تک قابل عمل نہیں ہوگا۔