:بی این پی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنماؤں نے حالیہ انتخابات اور نتائج پر تشویش کا اظہارکیا ، دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور پر مشاورت جاری کرنے پربھی اتفاق کیا ، ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ سیاسی منظر نامے میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق۔