انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف بلوچستان میں چارجماعتی اتحاد نے آج صوبے بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل اور دھاندلی کے الزامات پر بلوچستان کے 20 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق چمن کوئٹہ سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔بی این پی،نیشنل پارٹی،پشتوں خواملی عوامی پارٹی،ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی نےآج ہڑتال کی کال دی ہے۔