ہیوسٹن (آئی این پی)ہیوسٹن کے لیک وڈ چرچ میں ایک خاتون کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں خاتون نے لیک وڈ چرچ میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5سالہ بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوگئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی فائرنگ کے بعد چرچ میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے دعوی کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے تاہم خاتون کے قبضے سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا،پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
ہیوسٹن،چرچ میں خاتون کی فائرنگ ، بچے سمیت 2 زخمی، جوابی کارروائی ،ملزمہ ہلاک
Feb 13, 2024