کابل(این این آئی)گوانتانامو سے رہا ہونے والے 2 افغان شہری 22 برس برس بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ یہ دونوں افغان شہری جو کئی برسوں سے امریکی جیل میں قید تھے امارت اسلامیہ کی مسلسل کوششوں کے بعد رہا ہو کر آج اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔ کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر امارت اسلامیہ کے متعدد عہدیداروں کی جانب سے ان کااستقبال کیا گیا۔