ماہانہ بنیاد پر کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا‘ سٹیٹ بینک

کراچی(کامرس رپورٹر)جنوری کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق نمو کے لحاظ سے جنوری کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر ماہ بہ ما ہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 26.2 فیصد بڑھیں۔مالی سال 24 کے پہلے سات ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔جنوری کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (587.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (407.6 ملین ڈالر)، برطانیہ (362.1 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (283.4 ملین ڈالر) سے آئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...