کراچی(کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کیے ہیں۔ تین ماہ سے ایک سال تک کی مدت کے لیے بلوں کو فروخت کیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے 3، 6 اور 12 ماہ کے ٹریڑری بلوں کو فروخت کیا ہے۔ ٹریژری بلزکی فروخت کا ہدف 480 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ ٹریژری بلز کیلئے بینکوں سے ایک ہزار 153 ارب روپے کی پیشکش ملی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ٹریژری بلز کے شرح منافع میں 6 سے 15 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔
مرکزی بنک نے 64 ارب روپے کے ٹریژری بلز فروخت کر دیئے
Feb 13, 2024