پاکستان سے مزید 2ہزار 627 افغان باشندے وطن واپس چلے گئے

Feb 13, 2024

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 سے 11فروری تک مزید 2ہزار 627غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 973مرد، 643خواتین اور 1011بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 112گاڑیوں میں 183 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 فروری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 86ہزار 959 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں