اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ گذشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم اب ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ دو روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند رہی۔ویب سائٹ پر کیسز کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات اب کام کر رہی ہیں۔ڈیٹا سنٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے