لاہور، فیروزوالہ، ننکانہ میں ٹریفک حادثات، 2کمسن بہنوں سمیت 10جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور؍ ننکانہ؍ شیخوپورہ؍ فیروز والہ ؍ نواں کوٹ؍ سانگلہ ہل (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) لاہور، ننکانہ، فیروز والہ و دیگر شہروں میں ٹریفک حادثات میں دو کم سن بہنوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آشیانہ روڈ پر ٹرک اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق آشیانہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر کار سے جا ٹکرایا۔ جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت افضال، محمود اور فیاض کے ناموں سے ہوئی۔ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریدکے  شیخوپورہ روڈ پر واقع گاؤں کھنہ لبانہ سٹاپ  کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر رکشہ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو کمسن  سگی بہنیں اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے  جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال  داخل کرا دیا  یہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ مرید کے کہ رہائشی محمد عرفان کی بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی یہاں سے واپس گھر رکشہ پر سوار ہو کر آ رہی تھی جب ان کا رکشہ راستے میں پہنچا تو  دھند کے باعث تیز رفتار ٹریکٹر  ٹرالی بے قابو ہو کر رکشہ کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے  نتیجہ میں رکشہ سوار عرفان کی دو کمسن  بچیاں حرا عرفان 6 سالہ اور فضا عرفان 4سالہ موقع پر ہلاک جب کہ رکشہ ڈرائیور ہسپتال جا کر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور ایک بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن میں سفیان راشد، ایمان عرفان، اویس اشرف اور سمیع اللہ شامل ہیں۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ صدر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ننکانہ  مانانوالہ روڈ پر چندر کوٹ گاؤںکے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی بیل گاڑی کو ٹکر کے نتیجہ میں 2 افراد جاں اور 2 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ عدیل مسیح اور 85 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 38 سالہ رمضان اور 18 سالہ ندیم شامل ہیں جبکہ شیخوپورہ فیصل آباد مین جی ٹی روڈ پرکٹیاں والی سٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میںحادثہ میں 35 سالہ راشد علی اور 28 سالہ کاشف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اورضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز لواحقین و مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...