اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیکشن 9کے تحت گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 9کے تحت گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ فارم 47تمام امیدواروں کے سامنے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں ووٹوں سے متعلق تمام معلومات درج کی جاتی ہیں، اگر فارم 47جلد بازی میں تیار کیا گیا ہے تو آر او کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے سے الیکشن منیجمنٹ سسٹم میں خلل آیا۔
الیکشن کمشن گڑ بڑ والے حلقے میں الیکشن کالعدم قرار دے سکتا ہے، کنور دلشاد
Feb 13, 2024