اسلام آ باد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی ) نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 47سے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوگئے ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز کامیاب قرار دیدیے گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد کے حلقے این اے 46، 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا تھا۔ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔