اکثریت ملی تو اکیلے حکومت بنائیں گے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے:لطیف کھوسہ

Feb 13, 2024 | 12:18

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ اکثریت مل گئی تو اکیلے حکومت بنائیں گے ورنہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے ۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے  الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،  عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں پاؤں باندھ دئیے گئےاس کے باوجود بھی  پی ٹی آئی نے  چاروں خانہ چت کردیا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ عوام کا اختیار ہے کہ وہ اسمبلی میں اپنے نمائندوں کو بھیجے، آرٹیکل 5 عوام کے ساتھ وفاداری کا کہتا ہے،  آئین کی تابعداری سب  پر لازمی ہے،  25 کروڑ عوام کے سامنے مقدمہ پیش کیا تو عوام نے اعتماد کا اظہار کیا، عمران خان کے بغیر پاکستان کی جمہوریت نہیں چل سکتی ہے،  عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ عمران خان کوئی مجرم نہیں ہے۔لطیف کھوسہ نے صدر پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ  فی الفور عمران خان کو رہائی کے احکامات جاری کریں،اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ  اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، وسیم قادر اغوا ہوئے،  یہ المیہ ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت کو تسلیم ہی نہیں کیاجارہا، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار اور انتخابی نشان خود ڈھونڈ رہے تھے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے ووٹ کو تار تار کررہے ہیں، ہم لوٹ مار کرکے باہربھاگنے والے نہیں، یہ آتے ہیں پاور گریب کرتے ہیں اور لوٹ مار کرنے کے بعد باہر بھاگ جاتے ہیں۔

مزیدخبریں