پیپلز پارٹی کا وزارت عظمیٰ کیلئے ن لیگ کے امیدوار کوووٹ دینے کا اعلان

Feb 13, 2024 | 17:44

ویب ڈیسک

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں ۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے امیدوار نہیں ہیں ۔ایک با ر پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کی تشکیل کیلئے ن لیگ کے وزیر اعظم کو ووٹ دینگے.نئی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہونگے۔مسلم لیگ ن نے ہمیں حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

مزیدخبریں